29 ستمبر 2014 - 14:08
اوبامہ: داعش کے بارے میں امریکی ي خفیہ ایجنسی کے اندازے غلط ثابت ہوئے

امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جم کلیپر کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور علاقائي خفیہ ایجنسیوں نے عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی بغاوت سے لاحق خطرات سے متعلق غلط اندازے لگائے گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جم کلیپر کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور علاقائي خفیہ ایجنسیوں نے عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کی بغاوت سے لاحق خطرات سے متعلق غلط اندازے لگائے گئے۔ اوبامہ نے کہا کہ داعش کے قیام کے حوالے سے امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جم کلیپر نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں داعش کی طاقت کے حوالے سے غلط اندازے لگائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جب عراق میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو شکست دی تو کچھ دہشت گرد بھاگ کر شام چلے گئے اور وہاں پر ہونے والی خانہ جنگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی دہشت گردوں کی مدد سے دولت اسلامیہ کے نام سے ایک بار پھر سرگرم ہو گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ خفیہ اداروں نے عراق میں سلفی وہابی دہشت گردوں پر قابو پانے کے حوالے سے بھی غلط اندازے لگائے جس کے باعث داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع میسر آیا۔

.......

/169